0
Saturday 30 Mar 2024 16:24

ایران کے وزیر خارجہ تہران میں زیاد النخالہ کا استقبال کرتے ہوئے

ایران کے وزیر خارجہ تہران میں زیاد النخالہ کا استقبال کرتے ہوئے
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سربراہ "زیاد نخاله" ایک وفد کے ہمراہ تہران میں موجود ہیں جہاں آج دوپہر کو ان کا استقبال ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے فارن آفس کی عمارت میں کیا۔ جس کے بعد دونوں رہنماء باہمی مشاورت و گفتگو کے لئے طے شدہ پرگرام کے مطابق آگے بڑھ گئے۔ واضح رہے کہ زیاد النخالہ نے دو روز قبل رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کی تھی۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ رواں ہفتے منگل کے روز فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل هنیه" بھی ایران میں موجود ہیں۔ اس دوران اسماعیل ھنیہ نے ایران کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی تھی۔ جب کہ دونوں مقاومتی سربراہان کی ملاقات بھی میڈیا کی خبروں کا حصہ بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش