0
Saturday 30 Mar 2024 16:28

خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے ضلع خیرپور میں صندوق سے 3 کمسن بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک بچے پر تشدد کے نشانات ظاہر ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی ظاہر نہیں ہوئی۔ دوسری جانب پولیس نے کہا ہےکہ واقعے میں مزید ایک شخص کو حراست لیا گیا ہے، جس کے بعد تعداد 3 ہو گئی ہے۔ گھر سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے سے متعلق ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے آج صبح اطلاع دی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ گھر والوں نے آج صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے، صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1125859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش