0
Saturday 30 Mar 2024 16:48

کراچی، 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی، 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق رواں سال کراچی کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان اضلاع میں ملیر کے 3، شرقی کے 12 اور جنوبی کے 5 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ وزارتِ قومی صحت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔ اعلامیے کے مطابق رواں سال مثبت تمام ماحولیاتی نمونوں اور 2 پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1125862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش