0
Saturday 30 Mar 2024 17:00

ملتان، یوم ضربت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت پہلا ماتمی جلوس اختتام پذیر 

ملتان، یوم ضربت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت پہلا ماتمی جلوس اختتام پذیر 
اسلام ٹائمز۔ یوم ضربت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے ملتان میں پہلا ماتمی جلوس مسجد ابوذر غفاری سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا سنٹرل جیل چوک پہنچا تو مجلس عزا سے علامہ کاظم نقوی نے خطاب کیا۔ جلوس عزا میں معروف نوحہ خواں سید مجاہد علی ناشاد نے نوحہ خوانی کی۔ قبل ازیں مجلس عزا سے علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ ہادی حسین قمی، مولانا صابر عباس بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جلوس کے منتظم مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر مہر سخاوت علی نے کہا کہ آج بھی امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہہ السلام کا طرز زندگی ظلم بربریت اور کفر نفاق کیلئے موت ہے، مسلم دنیا جو اس وقت مصائب وآلام میں گرفتار ہے، حضرت علی کی زندگی اختیار کرکے مصائب وآلام پر قابو پاسکتی ہے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اتحاد بین المسلین کمیٹی صوبہ پنجاب مرکزی صدر تحفظ عزاداری کونسل پاکستان خاور شفقت بھٹہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی سید طالب حسین پرواز،  مہر محمد اکرم، رانا منیر، سید محب حسین، اصغر علی قریشی ہاشمی، فیاض خان، ناصر حسین، غلام شبیر مغل، راحت علی شریک تھے۔ ماتمی جلوس دربار سید یسین شاہ پر اختتام پذیر ہوا اختتام پر ملک استحکام کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1125867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش