2
Saturday 30 Mar 2024 17:02

حضرت علیؑ کی حیات طیبہ کا ہر دن ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، علی حسین نقوی

حضرت علیؑ کی حیات طیبہ کا ہر دن ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی صدر سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ کا ہر دن ہمارے لیے نمونہ عمل ہے، آپؑ کی پوری زندگی فقط خوشنودی خدا اور اطاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بسر ہوئی، عدالت ہو کہ شجاعت، عبادت ہو یا فہم و فراست، سخاوت ہو یا طہارت، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علاوہ پوری کائنات میں مولا علی علیہ السلام کا کوئی جواب نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہمارے آخری نبیؐ کا ارشاد ہے علیؑ مجھ سے ہے اور میں علیؑ سے ہوں، احادیث میں رسول اکرم ؐ سے ارشاد ہوا ہے کہ اگر تمام انبیاء کے اوصاف کو یکجا دیکھنا چاہتے ہو تو میرے بھائی علیؑ کو دیکھو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ اسلام کی حیات طیبہ سے یتیم پروری کا درس حاصل کرنا چاہیئے، حضرت علی علیہ السلام امت کے باپ کا درجہ رکھتے ہیں اور آپ نے ہمیشہ راتوں کو جا جا کر یتیموں کے دکھوں کا مداوا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1125868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش