0
Saturday 30 Mar 2024 17:51

کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ اڑانے پر پابندی عائد

کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ اڑانے پر پابندی عائد
کراچی میں پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے پیش نظر پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت شہر میں پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری حکمنامے کے مطابق پتنگ بازی پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک برقرار رہے گی۔ کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دو دن قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 20 سالہ نوجوان پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ اویس موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ محمدی کالونی میں پتنگ کی اس کے گلے پر پھری تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سینئر پولیس افسر نے مزید کہا کہ پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل فیصل آباد اور سرگودھا میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے صوبے میں کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بڑے ڈیلر پتنگیں، دھاتی ڈور اور منشیات فروخت کر رہے، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں ویب سائٹس ممکنہ خریداروں تک پہنچنے کے لیے غیر قانونی کاروبار کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش