0
Saturday 30 Mar 2024 17:35

ہم ہر صورت میں کامیاب ہوں گے، زیاد النخالہ

ہم ہر صورت میں کامیاب ہوں گے، زیاد النخالہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سربراہ "زیاد النخاله" ایک وفد کے ہمراہ تہران میں موجود ہیں جہاں آج دوپہر کو ان کا استقبال ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے فارن آفس کی عمارت میں کیا۔ جس کے بعد دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی مشاورت و گفتگو انجام پائی۔ ملاقات کے اختتام پر زیاد النخالہ نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے ہی فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ مہینوں میں تہران کا کردار انتہائی موثر رہا ہے۔ ایران، آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے خاص طور پر مقاومتی فورسز کے ساتھ کھڑا رہا جو کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تہران بڑھ چڑھ کر فلسطینی عوام اور مقاومت کی مدد کر رہا ہے۔

جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ موضوع دنیا میں کسی سے بھی پوشیدہ نہیں۔ زیاد النخاله نے کہا کہ ایران نے اس موقف کی بھاری قیمت چکائی ہے اور اسے پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سیاسی، حفاظتی سلامتی کی سطح پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔ جهاد اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ اس حمایت و مدد پر فلسطینی عوام ایران اور رہبر معظم انقلاب کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی و استقامت پوری دنیا کے لئے نمونہ ہے۔ ہم طوفان الاقصیٰ کے اختتام پر فاتح کی حیثیت سے آپ سے ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1125881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش