0
Saturday 30 Mar 2024 19:30

وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ موسمیاتی تبدیلی بارے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو حکومتی پالیسیوں اور منصوبوں کی حالیہ پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور ماحولیاتی تباہی میں سب سے کم حصہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کیلئے ایک جامع اور مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی زراعت، توانائی، پانی، انفرا سٹرکچر اور کئی دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1125895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش