0
Saturday 30 Mar 2024 20:11

انڈونیشیا، فوج کے اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی

انڈونیشیا، فوج کے اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی
اسلام ٹائمز۔ معروف اسلامی ملک انڈونیشیا میں فوج کے اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی، آگ سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انڈونیشی حکام کے مطابق آگ دارالحکومت جکارتا کے باہر فوجی اسلحہ گودام میں لگی، آگ گودام کے اس حصے سے شروع ہوئی جہاں زائد المیعاد اسلحہ ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے ہوئے اور آگ کا سیاہ دھواں آسمان پر دور تک دکھائی دینے لگا، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش