0
Saturday 30 Mar 2024 21:52

بی جے پی کی آمریت کے خلاف ملک متحد ہو رہا ہے، عام آدمی پارٹی

بی جے پی کی آمریت کے خلاف ملک متحد ہو رہا ہے، عام آدمی پارٹی
اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آمریت کے خلاف اب پورا ملک متحد ہو رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر دلیپ پانڈے نے کابینی وزیر کیلاش گہلوت کو موصول ہونے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ’’ای ڈی‘‘ کوئی سمن جاری نہیں کرتا، اس دن ہمارے لئے بہت حیرانی کی بات ہوتی ہے۔ دلیپ پانڈے نے کہا بی جے پی کی آمریت کے خلاف اب پورا ملک متحد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے پورے ملک سے بی جے پی کی غنڈہ گردی اور اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پہنچ کر اپنے حقوق اور انصاف کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ بی جے پی ابھی تک جواب نہیں دے رہی ہے کہ اس نے شرت چند ریڈی سے 60 کروڑ روپے کیوں لئے ہیں، اس کا جواب بی جے پی کو دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سب کچھ کرے گی لیکن اصل مسئلہ پر بات نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی کی جانب سے اصل معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش