0
Saturday 30 Mar 2024 20:37

بلوچستان حکومت کی مالی بحران سے دوچار 3 جامعات کیلئے گرانٹ دینے کی منظوری

بلوچستان حکومت کی مالی بحران سے دوچار  3 جامعات کیلئے گرانٹ دینے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے مالی بحران سے دوچار تین جامعات کے لئے ساڑھے 42 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے سیکرٹری کالجز و ٹیکنکل ایجوکیشن کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے صوبے کی 3 جامعات میں تنخواہوں اور پینیشن کی ادائیگی کے لئے ساڑھے 42 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ گرانٹ کے تحت جامعہ بلوچستان کو 25 کروڑ 50 لاکھ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے لئے 12 کروڑ جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے لئے پانچ کروڑ روپے کی منظو ری دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش