0
Saturday 30 Mar 2024 20:49

بلوچستان اسمبلی، نہ کابینہ بنی، نہ قائد حزب اختلاف سامنے آیا اور نہ پارلیمانی لیڈر

بلوچستان اسمبلی، نہ کابینہ بنی، نہ قائد حزب اختلاف سامنے آیا اور نہ پارلیمانی لیڈر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے انتخاب کو ایک مہینہ مکمل ہونے کو ہے، نہ ہی بلوچستان کی صوبائی کابینہ تشکیل دی گئی ہے، نہ ہی قائد حزب اختلاف اور نہ کسی جماعت کے پارلیمانی لیڈر کی تقرری سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے حلف اٹھا لیا اور اسپیکر و وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہو گیا، تاہم پارلیمانی امور سست روی کا شکار ہے۔ اسپیکر و وزیراعلیٰ کے انتخاب کو ایک مہینے مکمل ہونے والے ہیں۔ تاہم بلوچستان اسمبلی میں تاحال نہ قائد حزب اختلاف کا نام سامنے آیا ہے اور نہ ہی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز مقرر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش