0
Saturday 30 Mar 2024 21:05

ن لیگ نے سینیٹ میں بلوچ کو نمائندگی نہ دیکر اپنا اصل چہرہ دکھایا، امان اللہ کنرانی

ن لیگ نے سینیٹ میں  بلوچ کو نمائندگی نہ دیکر اپنا اصل چہرہ دکھایا، امان اللہ کنرانی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں بلوچ کو حصہ نہ دے کر اپنا اصل چہرہ دکھایا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان میں سینیٹ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و نیشنل پارٹی مکران میں ایک بلوچ ایم این اے کے پیراشوٹر و ٹرانزٹ پر اعتراض کرنے والے اس اتحاد کا حصہ کیسے بنے جس میں خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی نشست پیراشوٹر و ٹرانزٹ مسافر لے گیا۔ جمعیت علماء اسلام کیسے ایک اجنبی کو اپنی جماعت کی چھتری فراہم کر گئی۔ پیپلز پارٹی و بی اے پی پارٹی اپنے سینئر رہنماؤں، صوبائی صدر و جنرل سیکرٹری کو پس پشت ڈال گئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں بلوچ کو نمائندگی نہ دے کر بلوچستان کے منہ پر طمانچہ مارا اور اپنا اصل چہرہ دکھایا ہے اور یہی لیگ پہلے دو تہائی اکثریت کے دوران کابینہ کی بلوچستان کی صفر نمائندگی پر تفاخر کرتے رہے ہیں۔ بلوچ کو سینیٹ میں سیٹ نہ دینے والے اب گورنر کے عہدے پر پشتون کارڈ کے توسط سے نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ جب صوبے میں بلوچ کو نمائندگی کا استحقاق نہیں تو گورنر کے لئے نسلی امتیاز کا گردان کیوں؟ اب کی بار اقلیت و خواتین میں سے کسی کو گورنر بلوچستان کی نمائندگی ملنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1125913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش