0
Saturday 30 Mar 2024 21:28

بلوچستان کی وکلاء برادری نے ججز خط کی تحقیقات کیلئے بننے والی کمیشن کو مسترد کر دیا

بلوچستان کی وکلاء برادری نے ججز خط کی تحقیقات کیلئے بننے والی کمیشن کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ججز کے خط سے متعلق بننے والی انکوائری کمیشن کو بلوچستان کے وکلاء نمائندوں نے مسترد کرتے ہوئے فل کورٹ کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل کے ارکن منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وکلاء نمائندوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بلوچستان بار کونسل، کوئٹہ بار کونسل اور کوئٹہ ایگزیکٹیو ہائی کورٹ کے اراکین نے مشترکہ طور پر ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ججز کے خط کی تحقیقات کے لئے بننے والی تحیقیاتی کمیشن کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا از خود نوٹس لے کر فل کورٹ بنائے۔ اس کے ساتھ ہی کہا گیا کہ 2اپریل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1125915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش