0
Saturday 30 Mar 2024 22:32

مغربی کنارہ، جنین میں فلسطینی جوانوں اور قابض صیہونی فوج کیدرمیان شدید جھڑپیں

مغربی کنارہ، جنین میں فلسطینی جوانوں اور قابض صیہونی فوج کیدرمیان شدید جھڑپیں
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب میں واقع گاؤں قباطیہ میں گذشتہ شب غاصب صہیونی فوج نے حملہ کر دیا جس کے ساتھ ہی گاؤں کے مزاحمتی جوانوں نے بھی بھرپور جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق مزید فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری کے لئے اس گاؤں میں اسرائیلی فوج کی آمد سے شروع ہونے والی لڑائی میں، رپورٹ موصول ہونے تک، 2 فلسطینی نوجوان زخمی اور ایک 13 سالہ نوجوان معتصم نبیل ابو عابد شہید ہوا ہے۔

فلسطینی ای مجلے شہاب کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے اس دوران ایمبولینسوں کو بھی اپنے قبضے میں لے کر انہیں امداد فراہم کرنے سے روکے رکھا۔

اس حوالے سے گاؤں قباطیہ کے مزاحمتی ذرائع کا شہاب کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم گولیوں اور دھماکہ خیز مواد کی بارش کے ساتھ دشمن کی متعدد گاڑیوں کو ایک مضبوط گھات میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اب بھی پورے اختیار کے ساتھ ان کے خلاف سینہ سپر ہیں!

-
خبر کا کوڈ : 1125928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش