0
Saturday 30 Mar 2024 22:34

بائیڈن، کلنٹن اور اوباما کے مشترکہ انتخاباتی اجلاس میں فلسطینی حامیوں کا احتجاج

بائیڈن، کلنٹن اور اوباما کے مشترکہ انتخاباتی اجلاس میں فلسطینی حامیوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی صدور باراک اوباما و بل کلنٹن کی شمولیت کے ساتھ جاری امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب میں فلسطین کے حامی احتجاجی مظاہرین نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم پر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں جنگبندی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے اور نسل کشی پر مبنی صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کو حاصل واشنگٹن کی اندھی حمایت کی شدید مذمت کی۔

ادھر جوبائیڈن، اوباما، کلنٹن اور ان کے مشہور میزبان اسٹیفن کولبرٹ کے ہمراہ جاری اس تقریب کے دوران بھی احتجاجی مظاہرین نے جوبائیڈن کے خلاف "تمہارے ہاتھ خون سے رنگے ہیں" اور "تمہپں شرم آنی چاہیئے" جیسے نعرے لگائے اور غزہ میں فوری جنگبندی کا مطالبہ کیا۔

اس حوالے سے رشیاٹوڈے نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکی صدور کی فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو ہٹا دیئے جانے کے باوجود، کم از کم 5 مرتبہ متعدد احتجاجی مظاہرین نے اس تقریب کی کارروائی کو روکے رکھا۔

علاوہ ازیں نیویارک شہر میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے باہر بھی سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا جس کے دوران انہوں نے "آزاد فلسطین" اور "اسرئیل کے لئے بائیڈن کی حمایت، مسترد ہے" جیسے نعرے لگائے۔

ان احتجاجی مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کو "جنگی مجرم" اور "غزہ میں جاری نسل کشی" کا سب سے بڑا حامی بھی قرار دیا۔

-
خبر کا کوڈ : 1125930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش