0
Saturday 30 Mar 2024 22:37

لبنان، اسرائیل کا اقوام متحدہ کی "یونیفل" فورسز پر ڈرون حملہ

لبنان، اسرائیل کا اقوام متحدہ کی "یونیفل" فورسز پر ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل المیادین نے جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز یونیفل (UNIFIL) پر اسرائیلی ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیفل فورسز کی یہ بکتر بند گاڑی جنوبی لبنان کے رمیش نامی علاقے میں گشت کر رہی تھی کہ جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں بکتر بند گاڑی میں سوار افراد کہ جو نارویجن اور ہسپانوی شہریت رکھتے ہیں، سب کے سب زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیفل کی اس بکتربند گاڑی میں آسٹریلیا، چلی اور ناروے کی شہریت کے حامل 3 افسر بھی موجود تھے۔

المیادین نے مزید کہا ہے کہ اس بکتربند گاڑی میں زخمی ہونے والوں کے درمیان ایک لبنانی مترجم بھی موجود ہے۔

یونیفل کی زخمی فورسز کو علاج معالجے کے لئے جنوبی لبنان کے علاقے طیری میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی حالت کے بارے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1125932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش