0
Saturday 30 Mar 2024 22:38

بنوں میں بارش کے باعث مکان چھت بیٹھنے سے 3 بچے جاں بحق

بنوں میں بارش کے باعث مکان چھت بیٹھنے سے 3 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچادی اور ضلع بنوں میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر اسکول کے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں کے گاؤں معاویہ میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں اسکول سے رزلٹ لے کر گھر واپس آنے والے تین بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا، جاں بحق بچوں کی لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ کلاں کے علاقے مثل آباد میں کمرے کی چھت گرنے سے دو بچے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ ادھر اکوڑہ خٹک میں پولیس نے بتایا کہ دریائے کابل کے کنارے سے بوری بند لاش ملی، جس کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش