0
Saturday 30 Mar 2024 22:38

غاصب اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ

غاصب اسرائیلی فوج کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے اپنے برکان میزائلوں کے ساتھ رامیم نامی اسرائیلی ملٹری بیس کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

اپنے ایک دوسرے بیان میں لبنانی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے مقامی وقت کے مطابق 12:20 پر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع خربہ ماعر نامی اسرائیلی فوجی اڈے کو اپنے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس نے شمالی فلسطین کی راہب بیس پر اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو اپنے راکٹوں اور توپ خانے کے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قصبے ادمیت میں ایک ایسی عمارت کو بھی نشانہ بناتے ہوئے تباہ کر دیا ہے کہ جہاں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی تعینات ہو چکے تھے۔

حزب اللہ لبنان نے گزشتہ روز بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے شامی شہروں دمشق و حلب پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حالیہ حملوں کا جواب دیتے ہوئے برانیت بیس پر واقع اسرائیلی فوج کے 91ویں ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کو اپنے برکان میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش