0
Saturday 30 Mar 2024 22:40

خطے کو اسی وقت فوری جنگبندی کی ضرورت ہے، اردن

خطے کو اسی وقت فوری جنگبندی کی ضرورت ہے، اردن
اسلام ٹائمز۔ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے 2 ریاستی حل کے کسی بھی ممکنہ تناظر کو تباہ کرنے کے لئے ایک منظم سازش کی ہے۔

گذشتہ روز کی اپنی ایک تقریر میں اس حوالے سے ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ خطے کو اس وقت جس چیز کی اشد ضرورت ہے؛ وہ قتل و غارت کو روکنا، بھوکا رکھے جانے کے جرم کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی ہے۔

ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو، 7ویں پیراگراف کے تحت سلامتی کونسل میں ایک لازم الاجراء قرارداد منظور کرنی چاہیئے کہ جس کی بنیاد پر وہ غزہ میں جاری "بھوکا رکھے جانے" کے سنگین جنگی جرم کو روک سکے!

ادھر غزہ کی وزارت صحت نے بھی آج جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے مزید 8 جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں مزید 82 فلسطینی شہری شہید اور 98 زخمی ہو گئے ہیں۔

اس بیان کے مطابق فلسطینی شہداء کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 705 اور زخمیوں کی تعداد 75 ہزار 190 ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں فلسطینی شہداء کے جنازے ہنوز ملبے تلے دبے ہیں!
خبر کا کوڈ : 1125936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش