0
Sunday 31 Mar 2024 00:00

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی رکنیت چیلنج، وزیراعلیٰ نگران کابینہ کا حصہ تھے

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی رکنیت چیلنج، وزیراعلیٰ نگران کابینہ کا حصہ تھے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی رکنیت کو جمہوری وطن پارٹی نے چیلنج کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ تھے۔ وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے۔ انہوں نے حلقہ پی بی 10 میں من پسند پولنگ عملہ تعینات کروا کر نگران کابینہ سے استعفیٰ دیا اور پھر الیکشن میں کھڑے ہو کر کامیابی حاصل کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کاغذی کارروائی میں ووٹ لینے کی شرح 80 سے 99 فیصد تھی، جو ممکن نہیں ہے۔ ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے۔ حلقہ پی بی 10 کی نشست خالی کروا کر ضمنی انتخابات کروائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1125952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش