0
Sunday 31 Mar 2024 00:21

فلسطین پر ہونے والے مظالم کیخلاف ہر موقع پر احتجاج کرتے رہیں گے، فضل الرحمان

فلسطین پر ہونے والے مظالم کیخلاف ہر موقع پر احتجاج کرتے رہیں گے، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حماس کے راہنما ڈاکٹر ناجی زہیر نے ملاقات کی۔ حماس راہنما ڈاکٹر ناجی زہیر وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر گئے۔ غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، حماس راہنما نے بتایا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ڈاکٹر ناجی زہیر نے مزید کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بارے دوٹوک مؤقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر موقع پر فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1125954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش