0
Sunday 31 Mar 2024 00:36
آصفہ بھٹو بینظیر بھٹو کی طرح ہیں

حکومت نے کچھ غلط کیا تو ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے، قمر زمان کائرہ

حکومت نے کچھ غلط کیا تو ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر حکومت کہیں کچھ غلط کرتی ہے، یا غلط فیصلے لیتی ہے تو ہم اور میڈیا اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت سندھ میں اور پنجاب میں نون لیگ کی حکومت ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کی حکومت ہے، لہٰذا یہی حکومت 5 سال چلے گی دوبارہ الیکشن نہیں ہوں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم حکومت میں نہیں ہیں، لیکن ہم اس حکومت کو چلائیں گے۔ ہم نے پہلے بھی ساتھ بیٹھ کر ملکر حکومت بنائی تھی۔ ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھا، چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کی، اس کے بعد چیف جسٹس صاحب نے فل کورٹ میٹنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاضر جج اگر تحقیقات کرے گا تو وہ بھی کمیشن کیلئے کرے گا، ججزکے حوالے سے کمیشن قائم کیا گیا ہے، کون سی جماعت ہے جس میں اختلاف نہیں ہوتے۔ آصفہ بھٹو بینظیر بھٹو کی طرح ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1125956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش