0
Sunday 31 Mar 2024 01:26

این اے 132 ضمنی انتخابات، امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے گئے

این اے 132 ضمنی انتخابات، امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ این اے 132 قصور 2 میں ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو نشان الاٹ کر دیئے گئے فارم 33 کے مطابق 10 امیدوار این اے 132 سے انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔ امیدواروں میں پاکستان مسلم لیگ نون، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار شامل ہیں جبکہ  07 آزاد امیدوار بھی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار ملک رشید احمد خان کو انتخابی نشان شیر الاٹ کردیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمد حسین ڈوگر کو گھوڑے کا نشان الاٹ ہوا ہے۔ این اے 132 قصور 2 میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کی چھوڑی ہوئی نشست پر الیکشن ہونے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش