0
Sunday 31 Mar 2024 01:48

پی آئی اے نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار ایئر ہوسٹس کو معطل کر دیا

پی آئی اے نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار ایئر ہوسٹس کو معطل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ٹورنٹو ایئرپورٹ پر کسٹمز کے زیرحراست پی آئی اے ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان پاکستان سے کینیڈا پہنچی تھی اور اسے ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا، فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمز حکام نے ریلیز کیا تھا۔ حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پر بطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے، آج شام پاکستان پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1125986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش