0
Sunday 31 Mar 2024 09:09

پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے،آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے،آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرسچین کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، ایسٹر پر پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ مذہبی، دعائیہ تقریبات میں مسیحی برادری کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، صوبہ بھر میں 2 ہزار 649 پروگرامز کی سکیورٹی پر 11 ہزار افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ایسٹر کے پروگراموں کی سکیورٹی پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری، سنائپرز اور پولیس کمانڈوز تعینات ہیں۔
 
عثمان انور کا کہنا تھا کہ شرکا کو مکمل چیکنگ، شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اور کمیونٹی رضا کار انتہائی چوکس رہیں، مشکوک افراد، سامان، اطراف کی نقل و حرکت پرکڑی نظر رکھیں، سپروائزری پولیس افسران گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے اختتام تک کوئی بھی اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ ہرگز نہ چھوڑے، شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1126012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش