0
Sunday 31 Mar 2024 04:19

امریکہ کا اڑھائی ارب ڈالر مالیت کے بم اور جنگی طیارے اسرائیل بھیجنےکا فیصلہ

امریکہ کا اڑھائی ارب ڈالر مالیت کے بم اور جنگی طیارے اسرائیل بھیجنےکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ عالمی اداروں کا دباؤ کام نہ آیا، امریکا نے اڑھائی ارب ڈالر مالیت کے بم اور جنگی طیارے اسرائیل بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اسرائیلی وزیر دفاع سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی فیصلے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو شہریوں کی ہلاکت روکنے کا کہنا اور ساتھ ہی ہتھیار فراہم کرنا اُصولی اور اخلاقی تضاد ہے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ سے 9 ہزار مریضوں کو فوری ہنگامی انخلا کی ضرورت ہے، غزہ سے سرطان، بمباری کے زخمی، گردوں کے ڈائیلاسز کے مریضوں کے ہنگامی انخلا کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق  دیگر دائمی بیماریوں والے مریضوں کے بھی فوری انخلا کی ضرورت ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پورے غزہ میں صرف 10 اسپتال محدود صلاحیتوں کے ساتھ فعال ہیں۔ غزہ میں ہزاروں مریض علاج معالجے سے محروم ہیں۔ اسرائیلی حملے سے قبل غزہ میں 36 اسپتال کام کر رہے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل ان مریضوں کو علاج کے لیے غزہ سے باہر لے جانے کا عمل تیز کرے۔
خبر کا کوڈ : 1126015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش