0
Sunday 31 Mar 2024 10:48

مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کا دفتر سیل کر دیا

مودی سرکار نے عام آدمی پارٹی کا دفتر سیل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال کو گرفتار کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ اروند کیجری وال کی غیر قانونی گرفتاری پر امریکہ اور جرمنی کے بعد اب یو این نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں اروند کیجری وال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل ہو گا، جرمنی اور امریکہ کے بعد یو این نے بھی اروند کیجری وال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ہر سیاسی شخصیات کو تحفظ فراہم کرے تاکہ ہر کوئی آزاد اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کے قابل ہو۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والوں میں سے ایک بی جے پی میں شامل ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ کئی برسوں میں بی جے پی کو کروڑوں روپے کی غیر قانونی فنڈنگ کی گئی۔

بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شکست کے خوف سے مودی سرکار نے بھارت کے اندر خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے، مودی سرکار کی جانب سے کرپشن کو منظر عام پر لانے والوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ حال ہی میں مودی سرکار کا الیکشن میں ہارنے کے خوف سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس پارٹی کا 1800 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا۔ بھارتی تجزیہ نگاروں کا مزید کہنا ہے کہ دیگر ممالک کو بھی بھارت میں انتخابات سے قبل ہونے والی بے ضابطگیوں اور دھاندلی پر آواز اٹھانی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1126018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش