0
Sunday 31 Mar 2024 14:03

ماضی میں کسی عدالتی کمیشن کی رپورٹس پر عملدرآمد نہیں ہوا، لیاقت بلوچ

ماضی میں کسی عدالتی کمیشن کی رپورٹس پر  عملدرآمد نہیں ہوا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی شکایت پر انکوائری کمیشن قبول نہیں۔ اس معاملے پر اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یہ معاملہ براہِ راست عدالتی فیصلے کا متقاضی ہے، ماضی میں اسی نوعیت کے کمیشن کی فائنڈنگ رپورٹس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیدی اور سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا ہے۔ کابینہ نے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز کی بھی منظوری دی، کمیشن 60 روز میں اپنی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1126031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش