0
Sunday 31 Mar 2024 14:20

مریم نواز کی ایسٹر کی تقریب میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباد

مریم نواز کی ایسٹر کی تقریب میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی، آپ میرے ہیں اور میں آپ کی ہوں۔ شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی بہت بہت مبارکباد، میں آپ کی خوشیوں میں شریک ہونے آئی ہوں، آج جتنی خوشی ہو رہی ہے، لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ مریم نواز نے کہا کہ میرا بچپن سسٹرز اور فادرز کے ساتھ گزرا ہے، وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہیڈ مسٹریس کو فون کیا، ہیڈمسٹریس نے کہا کہ دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات آئے کہ ہمارے اسکول کی اسٹوڈنٹ وزیراعلیٰ بنی۔

ان کا کہنا تھا کہ والد نے کئی بار کہا کہ اقلیتوں کے لیے اقلیتوں کا لفظ استعمال کرنا غیرمناسب ہے، میں مائنورٹیز کو اپنے ہیلی کاپٹر میں لے کر آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرا خواب ایسا پاکستان ہے جہاں مذہب کی بنیاد پر کوئی آپ کو تکلیف نہ پہنچا سکے، اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر اور ہاتھ کو آہنی ہاتھ سے روکوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کورٹ جاتی تھی تو مریم آباد کے بورڈ پر نظر پڑتی تھی، جس محبت اور شفقت سے آپ نے استقبال کیا، آپ سب کا شکریہ۔
خبر کا کوڈ : 1126034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش