0
Sunday 31 Mar 2024 14:37

فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق دیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق دیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق دیا جائے، یوم الارض اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے۔ فلسطین کے یوم الارض کے حوالے سے بیان میں ایمنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ یہ دن اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے، اس سال غزہ کی پٹی میں فلسطینی یوم الارض اور واپسی کے عظیم مارچ کی یاد منا رہے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر نسل کشی اور قحط کے حالات مسلط کئے ہوئے ہیں۔

تنظیم نے کہا کہ یوم سرزمین اسرائیلی نسل پرستی کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی یاد دہانی ہے، اور تل ابیب کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے لئے مسلسل استثنیٰ کی قیمت ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر امتیازی سلوک، ظلم و ستم یا اپنی سرزمین سے اکھاڑ پھینکنے کے بجائے اپنی سرزمین پر رہنے کا حق دیا جائے، یہ حق انہیں عالمی قوانین کے تحت حاصل ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وضاحت کی کہ “30 مارچ 1976کو اسرائیل کے اندر رہنے والے فلسطینیوں نے الجلیل کے تین فلسطینی دیہاتوں کی تقریبا ً 20000 دونم (ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر کے برابر) اراضی کو غصب کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجا ہڑتال کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پولیس نے مظاہروں کو بے دردی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔ یوم سرزمین فلسطینیوں کے لئے بہت اہمیت اختیار کرگیا کیونکہ مبصرین کے مطابق یہ اسرائیل کے اندر فلسطینی عوام اور قابض حکام کے درمیان ہونے والی پہلی جھڑپ تھی۔
خبر کا کوڈ : 1126037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش