0
Sunday 31 Mar 2024 14:43

ڈھاکا میں خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد تعمیر کر دی گئی

ڈھاکا میں خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد تعمیر کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں خواجہ سراؤں کی پہلی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ ایک کمرے کی اس مسجد کے لیے زمین حکومت نے فراہم کی۔ خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ اب انہیں کوئی نماز سے نہیں روک پائے گا، کیونکہ اب وہ یہاں کسی امتیاز اور تفریق کا نشانہ بنے بغیر نماز ادا کرسکیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ بنگلا دیش میں خواجہ سراؤں کے حقوق اور ان کی قانونی حیثیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ 2013 میں سرکاری طور پر اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو اپنی شناخت اپنی صنف کے اعتبار سے کرانے کی اجازت دی گئی تھی۔ خواجہ سرا بنگلا دیش کی سیاست میں بھی حصہ لے رہے ہیں اور 2021 میں ایک خواجہ سرا بنگلا دیش کے ایک قصبے کا میئر بھی منتخب ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش