0
Sunday 31 Mar 2024 14:50

ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنے کا انکشاف

ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات چرانے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے ایس کوآرڈ کی طرف سے فیک ای میل زیرگردش ہیں اور فیک ای میلز کے ساتھ خطرناک پے لوڈ اٹیچ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیک ای میلز وزارتوں کے نیٹ ورک اور سسٹم کی سکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کو تمام موصول شدہ ای میلز پر محتاط رویہ اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلے میں موصول ای میل کا ایڈریس اور ڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش