0
Sunday 31 Mar 2024 14:55

امریکا میں ہزاروں پُل گرنے کے خطرے سے دوچار

امریکا میں ہزاروں پُل گرنے کے خطرے سے دوچار
اسلام ٹائمز۔ تیسری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی طرح امریکا میں ہر 13 میں سے ایک پُل خراب حالت میں ہے جبکہ ہزاروں پُل گرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بالٹی مور میں جہاز  ٹکرانے سے فرانسس اسکاٹ کی برج کے گرنے کے واقعے کے بعد امریکا کے تقریباً 6 لاکھ پُلوں کی حالت پر توجہ دی جا رہی ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے گورنر کے مطابق فرانسس اسکاٹ کی برج کے حالیہ معائنے میں اسے بہتر حالت میں پایا گیا تھا۔ تاہم ہزاروں دیگر پُلوں کی صورتحال اس سے مختلف ہے۔ امریکن سوسائٹی آف سول انجینئرز اور وفاقی حکومت کے مطابق امریکا میں 46 ہزار پُل خراب حالت میں ہیں اور 17 ہزار پُل کسی بھی ٹکر کے نتیجے میں گر سکتے ہیں۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ شدید موسم، بھاری بھرکم ٹرکوں کی آمد و رفت اور کنٹینر جہازوں سے ہونے والی ٹکریں امریکا میں پُلوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1126040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش