0
Sunday 31 Mar 2024 16:02

شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا

شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش