0
Sunday 31 Mar 2024 16:46

ایم کیو ایم پاکستان نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا جبکہ شہر قائد میں امن و امان کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس میں شہر قائد کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے شہرکو ڈکیتوں کے سپرد کردیا ہے، ایم کیوایم کسی صورت عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں رہنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ سیکڑوں وارداتیں ہورہی ہیں، جس میں شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہے، شہر میں حکومت و انتظامیہ کا وجود کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے تحفظ کیلئے اقدامات نہ کئے تو احتجاج ہوگا۔

دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے نامزد کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ایڈہاک کمیٹی اجلاس میں علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کیا گیا۔ واضح رہے کہ علی خورشیدی پی ایس 119 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ 2018ء میں ایم کیو ایم کی طرف سے پارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں، اس سے قبل مراد علی شاہ کے مقابل علی خورشیدی ایم کیو ایم کی جانب سے وزیراعلیٰ کے بھی امیدوار تھے۔
خبر کا کوڈ : 1126055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش