0
Sunday 31 Mar 2024 16:51

سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکا ہوں، کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں، بابر غوری

سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکا ہوں، کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں، بابر غوری
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے کہا ہے کہ 5، 6 سال پہلے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکا ہوں، میرا کسی سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔ اپنے بیان میں بابر غوری نے کہا کہ کراچی میں ڈکیتی اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کا ارباب اختیار فوری نوٹس لیں، جینے دو کراچی کو، محفوظ اور خوشحال کراچی پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، ڈی جی رینجرز سے اپیل ہے کہ فوری طور پر کرمنلز کے خلاف کارروائی کریں، صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ کراچی کے معاملات کا فوری نوٹس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1126056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش