0
Sunday 31 Mar 2024 18:41

گورنر کا خیبرپختونخوا میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ

گورنر کا خیبرپختونخوا میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا۔ گورنر ہاؤس میں رمضان پیکیج فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہئیں، گورنر ہاؤس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نئی اسٹریٹجی پر وفاقی حکومت جامع پلان تیار کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔

انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1126074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش