0
Sunday 31 Mar 2024 18:55

چارسدہ، امتحان میں پاس ہونیکی خوشی میں بچے کی فائرنگ سے والدہ جاں بحق

چارسدہ، امتحان میں پاس ہونیکی خوشی میں بچے کی فائرنگ سے والدہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں کم سن بچے کی فائرنگ سے اس کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق عمرزئی میں امتحان میں پاس ہونےکی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ سے 9 سال کے بچے کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے والد کی مدعیت میں بچے کے خلاف قتل خطا کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم بچے کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بچے کے والد کا بتانا ہے کہ اسکول سے گھر آکر بیٹے نے پستول سے ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران گولی بچے کی والدہ کو لگی جس سے ان کی موت واقع ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 1126076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش