0
Sunday 31 Mar 2024 19:32

اعتکاف کے دوران موبائل کا استعمال منع ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

اعتکاف کے دوران موبائل کا استعمال منع ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اعتکاف کے دوران موبائل کا استعمال منع ہے۔ متعکفین نوافل، تلاوت، ذکر و اذکار اور کثرت سے استغفار کریں، اعتکاف کا بنیادی مقصد گوشہ نشینی اور رضائے الہیٰ کا حصول ہے، اعتکاف کرنے والے ہر لمحے کو قیمتی جانتے ہوئے ذکر الہٰی میں گزاریں، طاق راتوں میں زیادہ سے زیادہ عبادات کی جائیں، لیلة القدر کو ایک ہزار مہنیوں کے عبادت سے افضل قرار دیا گیا ہے لہٰذا دوران اعتکاف سوشل میڈیا یا فضول کاموں میں روحانی لمحات کو ضائع نہ کیا جائے، ماہ صیام کے آخری عشرہ میں تمام روحانی فیوض و برکات اور رحمتیں سمٹیں اور اللہ کریم سے مغفرت طلب کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں جامعہ نعیمیہ میں علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جس میں روزہ دار کے منہ سے نکلی ہوئی ہر دعا اللہ قبول کرتا ہے، اللہ رب العزت کو روزہ دار کا اخلاص اور تقویٰ بے حد محبوب ہے روزہ بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں ہے، بلکہ اللہ کی رضا کیلئے خلوص نیت کے ساتھ گناہوں سے بچنے اور مخلوق خدا کی مدد کرنے کا نام ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش