0
Sunday 31 Mar 2024 19:44

الیکشن کمیشن کو مساوی مواقع کو یقینی بنانا چاہیئے، پرینکا گاندھی

الیکشن کمیشن کو مساوی مواقع کو یقینی بنانا چاہیئے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال اور جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلٰی ہیمنت سورین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سب کے لئے یکساں مواقع کو یقینی بنانا چاہیئے۔ پرینکا گاندھی نے دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں انڈیا گروپ کی ’جمہوریت بچاؤ ریلی‘ میں ملک کے سامنے پانچ نکاتی مطالبات پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا گروپ کا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو پارلیمانی انتخابات میں برابری کا میدان یقینی بنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی کرنے کے مقصد سے اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کے خلاف انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی کارروائی کو روکنا چاہیئے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ سورین اور اروند کیجریوال کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوتھا مطالبہ انتخابات کے دوران اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کا مالی طور پر گلا گھونٹنے کی جبراً کارروائی کو فوری طور پر روکنا ہے۔ پانچواں مطالبہ یہ ہے کہ الیکٹورل بانڈز کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی کی طرف سے انتقامی کارروائیوں، جبراً وصولی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ غیر جمہوری رکاوٹوں کے باوجود، انڈیا گروپ جمہوریت سے لڑنے، جیتنے اور بچانے کے لئے پُرعزم اور پُراعتماد ہے۔
خبر کا کوڈ : 1126083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش