0
Sunday 31 Mar 2024 20:09

جمہوریت اور بھارتی آئین کو بچانے کیلئے آخری سانس تک لڑینگے، کانگریس صدر

جمہوریت اور بھارتی آئین کو بچانے کیلئے آخری سانس تک لڑینگے، کانگریس صدر
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپوزیشن کو روکنے کی ہر ناجائز کوشش کر رہے ہیں اور جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے آخری سانس تک جدو جہد کی جائے گی۔ ملکارجن کھڑگے نے نئی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا گروپ کی ’جمہوریت بچاؤ ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم تنوع میں اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مودی نے اپوزیشن کو اکٹھا ہونے سے روکنے کی ہر ناجائز کوشش کی ہے، سب سے پہلے انہوں نے جھارکھنڈ کے وزیراعلٰی ہیمنت سورین پر بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے دباؤ ڈالا، جب وہ نہ مانے تو گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جھارکھنڈ اور ہماچل کی حکومتوں کو گرانے کی کوششیں بھی کی گئیں، اس سب کے بعد کانگریس پارٹی کے کل 12 کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ منصفانہ انتخابات جمہوریت کی روح ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع کا ہونا سب سے ضروری ہے، انڈیا گروپ ان انتخابات میں ملک کے بنیادی سوالات اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے 10 سال کے سیاہ کارناموں کا حساب ان انتخابات میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے آخری سانس تک لڑیں گے۔ کھڑگے نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، محکمہ انکم ٹیکس اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) برسوں تک خاموش رہتے ہیں اور اسمبلی یا پارلیمانی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اتحادی بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں صرف اپوزیشن لیڈروں سے انتقام لینے کے لئے کام کر رہی ہیں، وہ اپوزیشن کی حکومتوں کو گرانے میں سب سے اہم رول ادا کرتی ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکمراں پارٹی کے گناہگاروں اور دوسری پارٹیوں سے بی جے پی میں آنے والوں کی فائلیں بند کردی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1126084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش