0
Sunday 31 Mar 2024 20:29

اگر ہمیں مسائل سے آزادی چاہیئے تو پہلے مودی حکومت سے آزادی حاصل کرنی ہوگی، سیتارام یچوری

اگر ہمیں مسائل سے آزادی چاہیئے تو پہلے مودی حکومت سے آزادی حاصل کرنی ہوگی، سیتارام یچوری
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی عظیم الشان احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت کو برقرار رکھنا یہی ہماری آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان پارٹیوں کو کامیاب کرنا ہوگا جو ملک میں سیکولرازم اور جمہوریت کو بچانے کے لئے ایک ساتھ آئی ہیں۔ ستارام یچوری نے کہا کہ ہمیں آزادی چاہیئے، ہماری وہی آزادی جو ہمیں ہمارا آئین دیتا ہے، جس میں تمام مذاہب آزاد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس آزادی کی حفاظت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اسی آزادی کو حاصل کریں گے اور ان طاقتوں کو ہرائیں گے، مودی حکومت کو ہرائیں گے جو آج ہمارے ملک کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ سیتارام یچوری نے مزید کہا کہ آج ہم ملک میں جو لوٹ کھسوٹ دیکھ رہے ہیں، جو مہنگائی کی مار دیکھ رہے ہیں جو بدعنوانی دیکھ رہے ہیں ان سے اگر ہمیں آزادی چاہیئے تو ہمیں پہلے مودی حکومت سے آزادی حاصل کرنی ہوگی۔ سیتارام یچوری نے کہا کہ اگر ہمیں حیات چاہیئے تو انڈیا الائنس کو کامیاب کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1126089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش