0
Sunday 31 Mar 2024 22:37

شام، حلب بم دھماکوں میں متعدد جانبحق و زخمی

شام، حلب بم دھماکوں میں متعدد جانبحق و زخمی
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب شام کے شمال مغربی صوبے حلب میں ہونے والے بم دھماکوں میں متعدد عام شہری جانبحق و زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب شامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی صوبہ حلب کے شہر اعزاز میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 4 عام شہری جانبحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

بعد ازاں عرب چینل المیادین نے اعلان کیا کہ شامی شہر اعزاز میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں، کہ جو 2 افراد کی جانب سے انجام دیئے گئے تھے، میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 اور زخمیوں کی 30 ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی کہ مذکورہ بم دھماکے خودکش تھے یا از قبل نصب شدہ۔
خبر کا کوڈ : 1126102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش