0
Sunday 31 Mar 2024 22:40

اسرائیلی فوجیوں پر حزب اللہ لبنان کے تابڑ توڑ حملے

اسرائیلی فوجیوں پر حزب اللہ لبنان کے تابڑ توڑ حملے
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے غاصب اسرائیلی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر اپنے کامیاب حملوں کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے۔

آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم پر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع قصبے ادمیت میں اس غیر قانونی رژیم کے متعدد عسکری اہداف کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے شائع کی جانے والی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مزاحمتی کارروائیاں گذشتہ روز انجام پائی ہیں۔

-

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع راہب نامی صیہونی ہیڈ کوارٹر سے متعلق بھی ایک ویڈیو فوٹیج نشر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں مذکورہ مقام پر موجود غاصب اسرائیلی فوجیوں کے بڑے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتجے میں دسیوں غاصب صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔

-
خبر کا کوڈ : 1126106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش