0
Sunday 31 Mar 2024 22:41

غاصب صیہونی فوج کیجانب سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ہوائی حملہ

غاصب صیہونی فوج کیجانب سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ہوائی حملہ
اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی و غاصب صیہونی رژیم نے آج غزہ کے شہدائے الاقصیٰ نامی ہسپتال کے احاطے میں پناہ لینے والے بے گھر فلسطینی شہریوں اور فلسطینی صحافیوں کے خیموں پر ہوائی حملہ کیا ہے کہ جس میں متعدد فلسطینی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اس حملے میں شہید و زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم عینی شاہدین نے کم از کم 4 فلسطینیوں کے جانبحق اور 17 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اس حوالے سے غزہ انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم نے ایک نئے قتل عام میں دیرالبلح میں شہدائے الاقصی ہسپتال کے اندر موجود بے گھر فلسطینی شہریوں اور فلسطینی صحافیوں کے خیموں کو انتہائی رش کے وقت میں اپنے ہوائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

-

-

-
خبر کا کوڈ : 1126108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش