0
Sunday 31 Mar 2024 22:42

جعلی صیہونی رژیم نے اپنے جنگی جرائم سے عالمی قوانین کو مذاق بنا کر رکھدیا ہے، دیرالبلح پر اسرائیلی حملے پر ناصر کنعانی کا ردعمل

جعلی صیہونی رژیم نے اپنے جنگی جرائم سے عالمی قوانین کو مذاق بنا کر رکھدیا ہے، دیرالبلح پر اسرائیلی حملے پر ناصر کنعانی کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ غزہ کے علاقے دیرالبلح میں شہدائے الاقصی نامی ہسپتال میں پناہ لینے والے فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر آج ہونے والی اسرائیلی بمباری کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تاکید کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونیوں کے بھیانک جنگی جرائم، پوری دنیا کی کھلی آنکھوں کے سامنے جاری رکھیں!

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں ناصر کنعانی نے زور دیا کہ دیرالبلح میں شہدائے الاقصی ہسپتال کے احاطے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر ہونے والی بمباری کہ جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں، بچوں کا قتل عام کرنے والی اسرائیلی رژیم کا تازہ ترین جنگی جرم ہے کہ جو تمام بین الاقوامی قوانین و ضابطوں کا کھل کر مذاق اڑا رہا ہے۔
 
انہوں نے لکھا کہ ان جرائم کے تسلسل کی فوری روک تھام اور غاصب صہیونی مجرموں کے خلاف قانونی و عدالتی کارروائی؛ عالمی برادری و اداروں کی یقینی ذمہ داری اور عالمی رائے عامہ کا بھرپور مطالبہ ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا لکھنا تھا کہ محصور غزہ کی پٹی کے مظلوم باشندوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے وحشیانہ جنگی جرائم، اس کے منافق حامیوں کے ماتھے پر ابدی و انمٹ داغ ہیں!
خبر کا کوڈ : 1126109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش