0
Sunday 31 Mar 2024 22:43

اسرائیل کیساتھ ہماری شراکتداری کا مطلب "بلینک چیک" نہیں، امریکی سینیٹر

اسرائیل کیساتھ ہماری شراکتداری کا مطلب "بلینک چیک" نہیں، امریکی سینیٹر
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے ڈیموکریٹ امریکی سینیٹر کرس وان ہولن (Chris Van Hollen) نے اپنی ایک تازہ گفتگو میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں غزہ کے لئے امداد کی ترسیل پر رضامندی سے قبل، اسرائیل کو مزید "ہتھیار" بھیجنے کی اجازت ہرگز نہیں دینی چاہیئے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کابینہ کو غزہ کے حوالے سے ہمارے مطالبات کا جواب دینا چاہیئے۔

کرس وان ہولن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہماری شراکتداری کا مطلب "بلینک چیک" ہرگز نہیں!

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں میری لینڈ سے ڈیموکریٹ امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہمیں اپنا اثر و رسوخ استعمال اور غزہ کو مزید انسانی امداد پہنچانے کے لئے صدر بائیڈن کو سنجیدہ عمل اختیار چاہیئے!
خبر کا کوڈ : 1126111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش