0
Sunday 31 Mar 2024 20:33

امریکہ، یورپ اور برطانیہ میں "یوم سرزمین فلسطین" پر مظاہرے

امریکہ، یورپ اور برطانیہ میں "یوم سرزمین فلسطین" پر مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ امریکا یورپ برطانیہ میں"یوم سرزمین فلسطین" منایا گیا۔ یوم فلسطین پر کئی امریکی ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق یوم سرزمین فلسطین کے موقع پر امریکی ریاستوں نیویارک، واشنگٹن، پینسلوانیا، نارتھ کیرولینا، ٹیکساس سمیت کئی شہروں جن میں لاس اینجلس اور بوسٹن شامل ہیں، مظاہرے کرنے کے ساتھ فلطسینیوں سے یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔ادھر یورپ میں متعدد ملکوں میں بھی یوم ارض فلسطین پر احتجاج کیا گیا۔ ڈنمارک، جرمنی، فرانس، نیدر لینڈز اور برطانیہ میں بھی لاکھوں افراد نے یوم فلسطین کے موقع پر ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ سنہ 1976ء میں اسرائیلی فورسز نے 48 فلسطینی علاقوں میں ہزاروں ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ یوم سرزمین فلسطین 1976ء سے ہر سال 30 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ غزہ جنگ کی وجہ سے یوم سرزمین فلسطین پر دنیا بھر میں بڑے بڑے مظاہرے ہوئے۔ اسرائیل میں بھی یوم ارض فلسطین پر بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ اسرائیل کی یوم ارض فلسطین ریلی میں اسرائیلی عرب اور یہودیوں نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1126117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش