0
Sunday 31 Mar 2024 23:53

مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی اور گیس کے بعد پٹرول بم بھی گرا دیا گیا

مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی اور گیس کے بعد پٹرول بم بھی گرا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھا دی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 41 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 282 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1126122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش